12 جون، 2007، 8:41 AM

کویت

کویت اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا

کویت اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا

کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دفاع شیخ جابر المبارک الصباح نے صحافیوں کو بتایا کہ کویت اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس نے کہا کہ امریکہ نے اب تک کویت سے ایران کے خلاف سرزمین استعمال کرنے کی درخواست نہیں کی لیکن درخواست کی صورت میں اسے منفی جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کویت خطے میں کشیدگی بڑھانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گا واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں امریکہ کے فوجی اڈے ہیں جنھیں وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں استعمال کرسکتا ہے

 

News ID 500598

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha